Language: ENGLISH

بورڈ آف ڈائریکٹرز



فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ
19th فلور، دی ہاربر فرنٹ، ڈولمین سٹی،
HC-3, بلاک 4, کلفٹن,
کراچی - 75600, پاکستان
ٹیلی فون: +9221-35209600-01

جناب لیفٹیننٹ جنرل (ر)طارق خان
ڈائریکٹر
لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان تھری سٹار جنرل ہیں جو حال ہی میں فوج سے ریٹائر ہوئے ہیں۔آپ ایک نڈر جنگی سپہ سالار کے طور پر جانے جاتے تھے۔آپ نے FATA اور ملا کنڈ ڈویژن میں مختلف محاذوں پر خدمات سر انجام دی ہیں۔ بہترین خدمات پر آپ کو ہلالِ امتیار(ملٹری)،US ملٹری لیجنز آف میرٹ ، لبریشن آف کویت میڈل اور ڈیفنس آف سعودی عرب میڈل سے نوازا گیا ہے۔

جناب کامران یوسف مرزا
جناب کامران یوسف مرزا نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ کی تعلیم حاصل کی اور پاکستان میں اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی کے ساتھ آڈیٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ دسمبر 1970 میں آپ نے ایک ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کم ہیلتھ کیئر کمپنی ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ میں بطور چیف فنانشل آفیسر شمولیت اختیار کر لی۔انہیں 1977 میں منیجنگ ڈائریکٹر ایبٹ پاکستان کے طور پر اپنے وقت کے کم عمر ترین منیجنگ ڈائریکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جہاں وہ 29سال تک فائز رہے۔

کامران یوسف مرزا فروری2007سے مارچ 2009تک ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے چیئرمین رہے، بعدازاں آپ پاکستان بزنس کونسل (PBC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بن گئے ۔واضح رہے کہ PBC ایک تھنک ٹینک اور بزنس پالیسی ایڈووکیسی فورم ہے۔

آپ یونی لیور فوڈز اور ایجوکیشن فنڈ برائے سندھ (EFS) کے چیئرمین ہیں۔ آپ بورڈ آف ایبٹ لیبارٹریز، انٹرنیشنل اسٹیل (ISL) اور کاروانِ حیات کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) اور دیگر حکومتی محکموں و اداروں میں PBC کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔

کامران مرزانے چیئرمین پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج لمیٹڈ (PMEX) سابقہ نیشنل کموڈیٹی ایکس چینج لمیٹڈ (NCEL) چیئرمین کراچی سٹاک ایکس چینج (KSE)، پریذیڈنٹ اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)، پریذیڈنٹ امریکن بزنس کونسل (ABC) اور چیئرمین فارما بیورو (ایسوسی ایشن آف فارماسیوٹیکل ملٹی نیشنلز) کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

آپ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP)، پاکستان سٹیٹ آئل (PSO)، پاکستان سٹیل (PS)، نیشنل بینک آف پاکستان(NBP)، پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ، کمپیٹیٹونیس سپورٹ فنڈ(CSF)، جینکو ہولڈنگ کمپنی اور NAVTEC کے بورڈز کے ڈائریکٹربھی رہ چکے ہیں۔

کامران مرزا ماضی میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری پر پلاننگ کمیشن کی قائم کردہ ٹاسک فورس کے چیئرمین کے علاوہ وفاقی حکومت کی اکنامک ایڈوائزری بورڈ اور سندھ وائلڈ لائف بورڈکے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان کے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (PICG) میں باقاعدگی کے ساتھ لیکچر بھی دیتے ہیں۔

جناب جواؤ مینوئل
ڈائریکٹر فلپ مورس (پاکستان)لمیٹڈ

جواؤ کا فلپ مورس انٹر نیشنل کے ساتھ 20سال کا طویل اور متاثر کن کیریئر وابسطہ ہے۔انھوں نے سوئٹزر لینڈ میں بطور آپریشنز ٹرینی اپنی خدمات کا آغاز کیا جس کے بعد1998 میں بین الاقوامی کیریئر کی ابتدا پرتگال میں بطور مینوفیکچرنگ ڈویلپمنٹ مینجر کی۔اس وقت سے لے کر اب تک آپریشنز میں ان کا کیرئیر یورپی یونین ، مشرقی یورپ و مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ و کینیڈا کی بڑی مارکیٹوں پر محیط ہے۔

جواؤ کو 2004میں رومانیہ میں ڈائریکٹر آپریشنز تعینات کیا گیا۔یہ وہی ذمہ داریاں تھیں جوبعد ازاں انھیں سربیا اور ارجنٹائن میں بھی سونپی گئیں۔ 2011 میں انہیں مشرقی یورپ و مشرق وسطیٰ میں وائس پریذیڈنٹ آپریشنز تعینات کر دیا گیا۔

جواؤ کی سربراہی میں مشرقی یورپ و مشرق وسطیٰ آرگنائزیشن نے تواتر سے بہترین نتائج دیے ہیں اور اس کی کارکردگی مزید عمدگی کی جانب گامزن ہوئی ہے۔جو واؤ کی مشرقی یورپ و مشرق وسطیٰ مینجمنٹ ٹیم کیلئے کاوشیں، متاثر کن قیادت ، بھر پور کاروباری استعداد اور بہترین نتائج دکھانے کے عزم نے خطے میں ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ یہی نقوش اب وہ ایشیا میں ثبت کرنے جا رہے ہیں۔
 

جناب اینٹن سٹینکوو
ڈائریکٹر، فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ

ممسٹر سٹینکوو نے2002 میں بطور آڈٹ منیجر فلپ مورس انٹر نیشنل کے ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔یہاں انھوں نے آپریشنز سنٹر میں بطور آڈٹ منیجر، منیجر فائنانس اور منیجر انٹرنل کنٹرولز ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔2010 میں انہیں میکسیکو میں کنٹرولر فلپ مورس کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔دو سال بعد مسٹر اینٹن کو فلپائن میں ڈائریکٹر انٹر نل کنٹرولزPMFTC مقرر کر دیا گیا۔

یمسٹر سٹینکوو کاروبار ی پیچیدگیوں کو سمجھنے،ٹیموں کی تشکیل اور انہیں کامیابی سے چلانے کے ساتھ فائنانس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔یہی مہارت انہیں نئی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ممد و معاون ثابت ہو گی۔

شارمین کارتھی گاسو
ڈائریکٹر، فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ

شارمین 22 سال سے فلپ مورس انٹر نیشنل کے ساتھ وابستہ ہیں۔وہ ایشیاء میں فائنانس ، پلاننگ اور انضمام و حصول کے علاوہ آپریشنز سنٹر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔تازہ ترین پورٹفولیو سے قبل وہ فلپ مورس انٹر نیشنل میں بطور ڈائریکٹر مرجرز و اکوزیشنزاینڈ پلاننگ خدمات سر انجار دے رہے تھے۔

جناب ای وون چین
ڈائریکٹر فلپ مورس( پاکستان )لمیٹڈ

ای وون چین نے 2004 میں فلپ مورس ملائیشیا میں بطور مینجر پلاننگ شمولیت اختیار کی جہاں وقت کے ساتھ ساتھ وہ متعدد اہم ذمہ داریاں بخوبی انجام دیتی گئیں اور ترقی کی منازل طے کرتی گئیں۔انہیں 2009 میں ایک بین الاقوامی اسائنمنٹ پر ہانگ کانگ میں بطور مینجر فائنانس ایشیاء تعینات کیا گیا جہاں سے2011 میں ان کی ملائیشیا واپسی بطور فائنانس کنٹرولر ہوئی۔اس نئی تعیناتی سے قبل وہ ملائیشیا میں بطورڈائریکٹر فائنانس اینڈ آئی ایس خدمات انجام دے چکی ہیں۔ گزشتہ چار سالوں میں ای وون نے مارکیٹ سورسنگ پراجیکٹ کی انجام دہی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ہمارے مالیاتی ڈھانچے کی استعداد کو حیران کن حد تک جلا بخشی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی میں متعدد مالیاتی امور بخوبی نمٹائے گئے اور ٹیکسوں میں تبدیلی موثر طریقے سے نافذ کی گئی جس سے ملائیشیا میں ہمارے الحاق کنندگان کیلئے مزید مستحکم اور قابل متوقع کاروباری ماحول کی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی۔

ای وون کی پیشہ ورانہ مہارت ، کاروباری امور کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنے کی صلاحیت ،لوگوں کی ترقی میں لگاؤاور ہمارے تمام سطحی اہداف کے حصول کیلئے غیر مشروط لگن ہمارے ریجنل ہیڈ کوارٹرمیں ان کی کامیاب مدت ملازمت کیلئے کسی اثاثہ سے کم نہیں ہے۔

جناب ایلیگزینڈر رائیش
ڈائریکٹراینڈ چیف ایگزیکٹو، فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ
مسٹر رائیش اور فلپ مورس انٹرنیشنل کا ساتھ 22 سال پر محیط ہے۔انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں بطور مارکیٹنگ اینڈ سیلز ٹرینی شمولیت اختیار کی۔افریقہ اور لاطینی امریکہ سے ہوتے ہوئے ایشیاء پہنچے جہاں جنرل مینجمنٹ سمیت سیلز کے متعدد شعبوں کی سربراہی کی۔حال ہی میں انہوں نے فلپائن میں بطور ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشنPMFTC ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔

پاکستان میں چیلنجز سے ساتھ بلاشبہ مواقع بھی میسر ہوتے ہیں۔کمیٹی سمجھتی ہے کہ مسٹر رائیش ان حالات میں اپنے تجربہ کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مسٹر رائیش ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں حجم میں بڑی ، تجربہ کار اور منظم ٹیموں کو چلانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔


حصص داری کا نمونہ :
شیئرہولڈنگ کیلئے یہاں کلک کیجئے

آڈیٹر :
اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی (چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس)

قانونی مشیر :
اعجاز احمد اینڈ ایسوسی ایٹس ایڈووکیٹس اینڈ لیگل کنسلٹنٹس نمبر 7, 11th زمزمہ سٹریٹ، ڈی ایچ اے فیز V، کراچی، پاکستان

 
   
Terms & Condition Privacy Statement Site Map Contact Search