بورڈ آف ڈائریکٹرز

فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ
19th فلور، دی ہاربر فرنٹ، ڈولمین سٹی،
HC-3, بلاک 4, کلفٹن,
کراچی – 75600, پاکستان
ٹیلی فون: +9221-35209600-01

جناب ایلیگزینڈر رائیش
ڈائریکٹراینڈ چیف ایگزیکٹو، فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ
مسٹر رائیش اور فلپ مورس انٹرنیشنل کا ساتھ 22 سال پر محیط ہے۔انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں بطور مارکیٹنگ اینڈ سیلز ٹرینی شمولیت اختیار کی۔افریقہ اور لاطینی امریکہ سے ہوتے ہوئے ایشیاء پہنچے جہاں جنرل مینجمنٹ سمیت سیلز کے متعدد شعبوں کی سربراہی کی۔حال ہی میں انہوں نے فلپائن میں بطور ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشنPMFTC ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔

پاکستان میں چیلنجز سے ساتھ بلاشبہ مواقع بھی میسر ہوتے ہیں۔کمیٹی سمجھتی ہے کہ مسٹر رائیش ان حالات میں اپنے تجربہ کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مسٹر رائیش ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں حجم میں بڑی ، تجربہ کار اور منظم ٹیموں کو چلانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

جناب ای وون چین
ڈائریکٹر فلپ مورس( پاکستان )لمیٹڈ

ای وون چین نے 2004 میں فلپ مورس ملائیشیا میں بطور مینجر پلاننگ شمولیت اختیار کی جہاں وقت کے ساتھ ساتھ وہ متعدد اہم ذمہ داریاں بخوبی انجام دیتی گئیں اور ترقی کی منازل طے کرتی گئیں۔انہیں 2009 میں ایک بین الاقوامی اسائنمنٹ پر ہانگ کانگ میں بطور مینجر فائنانس ایشیاء تعینات کیا گیا جہاں سے2011 میں ان کی ملائیشیا واپسی بطور فائنانس کنٹرولر ہوئی۔اس نئی تعیناتی سے قبل وہ ملائیشیا میں بطورڈائریکٹر فائنانس اینڈ آئی ایس خدمات انجام دے چکی ہیں۔ گزشتہ چار سالوں میں ای وون نے مارکیٹ سورسنگ پراجیکٹ کی انجام دہی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ہمارے مالیاتی ڈھانچے کی استعداد کو حیران کن حد تک جلا بخشی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی میں متعدد مالیاتی امور بخوبی نمٹائے گئے اور ٹیکسوں میں تبدیلی موثر طریقے سے نافذ کی گئی جس سے ملائیشیا میں ہمارے الحاق کنندگان کیلئے مزید مستحکم اور قابل متوقع کاروباری ماحول کی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی۔

ای وون کی پیشہ ورانہ مہارت ، کاروباری امور کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنے کی صلاحیت ،لوگوں کی ترقی میں لگاؤاور ہمارے تمام سطحی اہداف کے حصول کیلئے غیر مشروط لگن ہمارے ریجنل ہیڈ کوارٹرمیں ان کی کامیاب مدت ملازمت کیلئے کسی اثاثہ سے کم نہیں ہے۔

شارمین کارتھی گاسو
ڈائریکٹر، فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ

شارمین 22 سال سے فلپ مورس انٹر نیشنل کے ساتھ وابستہ ہیں۔وہ ایشیاء میں فائنانس ، پلاننگ اور انضمام و حصول کے علاوہ آپریشنز سنٹر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔تازہ ترین پورٹفولیو سے قبل وہ فلپ مورس انٹر نیشنل میں بطور ڈائریکٹر مرجرز و اکوزیشنزاینڈ پلاننگ خدمات سر انجار دے رہے تھے۔

جناب اینٹن سٹینکوو
ڈائریکٹر، فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ

ممسٹر سٹینکوو نے2002 میں بطور آڈٹ منیجر فلپ مورس انٹر نیشنل کے ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔یہاں انھوں نے آپریشنز سنٹر میں بطور آڈٹ منیجر، منیجر فائنانس اور منیجر انٹرنل کنٹرولز ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔2010 میں انہیں میکسیکو میں کنٹرولر فلپ مورس کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔دو سال بعد مسٹر اینٹن کو فلپائن میں ڈائریکٹر انٹر نل کنٹرولزPMFTC مقرر کر دیا گیا۔

یمسٹر سٹینکوو کاروبار ی پیچیدگیوں کو سمجھنے،ٹیموں کی تشکیل اور انہیں کامیابی سے چلانے کے ساتھ فائنانس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔یہی مہارت انہیں نئی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ممد و معاون ثابت ہو گی۔

جناب جواؤ مینوئل
ڈائریکٹر فلپ مورس (پاکستان)لمیٹڈ

جواؤ کا فلپ مورس انٹر نیشنل کے ساتھ 20سال کا طویل اور متاثر کن کیریئر وابسطہ ہے۔انھوں نے سوئٹزر لینڈ میں بطور آپریشنز ٹرینی اپنی خدمات کا آغاز کیا جس کے بعد1998 میں بین الاقوامی کیریئر کی ابتدا پرتگال میں بطور مینوفیکچرنگ ڈویلپمنٹ مینجر کی۔اس وقت سے لے کر اب تک آپریشنز میں ان کا کیرئیر یورپی یونین ، مشرقی یورپ و مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ و کینیڈا کی بڑی مارکیٹوں پر محیط ہے۔

جواؤ کو 2004میں رومانیہ میں ڈائریکٹر آپریشنز تعینات کیا گیا۔یہ وہی ذمہ داریاں تھیں جوبعد ازاں انھیں سربیا اور ارجنٹائن میں بھی سونپی گئیں۔ 2011 میں انہیں مشرقی یورپ و مشرق وسطیٰ میں وائس پریذیڈنٹ آپریشنز تعینات کر دیا گیا۔

جواؤ کی سربراہی میں مشرقی یورپ و مشرق وسطیٰ آرگنائزیشن نے تواتر سے بہترین نتائج دیے ہیں اور اس کی کارکردگی مزید عمدگی کی جانب گامزن ہوئی ہے۔جو واؤ کی مشرقی یورپ و مشرق وسطیٰ مینجمنٹ ٹیم کیلئے کاوشیں، متاثر کن قیادت ، بھر پور کاروباری استعداد اور بہترین نتائج دکھانے کے عزم نے خطے میں ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ یہی نقوش اب وہ ایشیا میں ثبت کرنے جا رہے ہیں۔

کامران یوسف مرزا

جناب کامران یوسف مرزا نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤ نٹنسی نومبر۱۹۶۸ میں کی ۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغازپاکستان میں ایک آڈٹر کے طورپر اے -ایف- فرگوسن اینڈ کمپنی سے  کیا ۔ مرزا صاحب اس کے بعد دسمبر۱۹۷۰ء میں اپنے کیریئر کے اگلے مرحلے میں ایبٹ  لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ سے منسلک ہوگئے جوکہ ایک ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل اور ہیلتھ کیئر کمپنی ہے،وہ یہاں بطور چیف فنانشل آفیسر فرائض انجام دیتے رہے۔ وہ اپنے دور کے (۱۹۷۷ء )سب سے کم عمر منیجنگ ڈائریکٹربن گئے اور بطور منیجنگ ڈائریکٹر ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان)لمیٹڈ میں ۲۹ برس تک کام کرتے رہے۔

 

جناب مرزا فروری ۲۰۰۷ ء  سے مارچ۲۰۰۹  ء تک ایکسپورٹ پروسسنگ زونز اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیتے رہے اور پھرپاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) سے بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر منسلک رہے اور دسمبر۲۰۱۵ء تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔پی بی سی ایک تھنک ٹینک اور بزنس پالیسی ایڈوکیسی فورم ہے۔

 

وہ فلپ مورس (پاکستان)لمیٹڈ ،یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ (یوپی ایف ایل) اور کاروانِ حیات (این جی او) کے چیئرمین بھی ہیں۔اس کے علاوہ وہ ایبٹ لیبارٹریز ، انٹرنیشنل اسٹیل (آئی ایس ایل) ، سفاری کلب لمیٹڈاور ایجوکیشن فنڈ فار سندھ (ای ایف ایس) کے بورڈ پر ڈائریکٹرکے طورپر بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ وہ  دسمبر۲۰۱۲ء سے اکتوبر۲۰۱۶ء  تک ای ایف ایس کے چیئرمین بھی تھے۔ وہ ماضی قریب میں پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایل) سابقہ نیشنل کموڈیٹی ایکسچینج لمیٹڈ (این سی ای ایل) اور کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) کے چیئرمین کے طورپر خدمات بھی انجام دے چکے ہیں اور اس کے علاوہ اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اور امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) کے صدر اور فارما بیورو (ایسوسی ایشن آف فارما سیوٹیکل ملٹی نیشنلز )کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

 

جناب مرزا نے بینک الفلاح لمیٹڈ ، اسٹیٹ بینک آف  پاکستان (ایس بی پی)،  پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)  پاکستان اسٹیل (پی ایس) ،نیشنل بینک آف  پاکستان (این بی پی)، پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ ، کمپیٹیٹونیس سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) ، جینکوہولڈنگ کمپنی اور این اے وی ٹی ای سی (نیوٹیک) کے بورڈز پر ڈائریکٹر کے طورپر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ مزید برآں اُنہوں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) پر پی بی سی اور دیگر سرکاری اداروںکی نمائندگی بھی کی ہے۔

 

مرزا صاحب فارما سیوٹیکل انڈسٹری پر پلاننگ کمیشن کی جانب سے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کی صدارت بھی کی ہے اور وہ  وفاقی حکومت کے اکنامک ایڈوائزری بورڈ اور سندھ وائلڈ لائف بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ اُنھوں نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤ نٹنٹس آف  پاکستان کے کوالٹی کنٹرول بورڈ پر بطور رکن بھی خدمات انجام دی  ہیں ۔ وہ  پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کا رپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) میں بطور لیکچرر بھی معیّن ہیں۔

جناب مائیکل شیرر
ڈائریکٹر ،فلپ مورس(پاکستان) لمیٹڈ

جناب شیرر نے تمباکو صنعت میں اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز 1992ء میں آسٹریا ٹوبیکو (ویانا) کے آپریشنز ڈویژن میں بطور انجینئر کیا اور 1997ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ اس کے بعد آپ نے فلپ مورس میں بطور مینجمنٹ ٹرینی شمولیت اختیار کی اور2001ء تک ایس اے پی امپلیمنٹیشن پروجیکٹ کو لیڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف عہدوں اور ذمّے داریوں پر ترقّی بھی پاتے رہے۔ تب سے اب تک وہ فلپ مورس انٹرنیشنل کے ساتھ مختلف ممالک میں ذمّے دارانہ عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ آپ ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ویانا سے مکینکل انجینئرنگ اینڈ بزنس مینجمنٹ کی ڈگری کے حامل ہیں۔

جناب لیفٹیننٹ جنرل (ر)طارق خان
ڈائریکٹر
لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان تھری سٹار جنرل ہیں جو حال ہی میں فوج سے ریٹائر ہوئے ہیں۔آپ ایک نڈر جنگی سپہ سالار کے طور پر جانے جاتے تھے۔آپ نے FATA اور ملا کنڈ ڈویژن میں مختلف محاذوں پر خدمات سر انجام دی ہیں۔ بہترین خدمات پر آپ کو ہلالِ امتیار(ملٹری)،US ملٹری لیجنز آف میرٹ ، لبریشن آف کویت میڈل اور ڈیفنس آف سعودی عرب میڈل سے نوازا گیا ہے۔

حصص داری کا نمونہ :

شیئرہولڈنگ کیلئے یہاں کلک کیجئے

آڈیٹر :

اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی (چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس)

قانونی مشیر :

اعجاز احمد اینڈ ایسوسی ایٹس ایڈووکیٹس اینڈ لیگل کنسلٹنٹس نمبر 7, 11th زمزمہ سٹریٹ، ڈی ایچ اے فیز V، کراچی، پاکستان

Start typing and press Enter to search